New Naat lyrics in urdu -حالات کی سختی سے پریشاں نہ ہوا کر بس سامنے آقاﷺ کے وہ حالات رکھا کر - احمد اللہ چترالی 2023

 نعت رسول پاکﷺ

حالات کی سختی سے پریشاں نہ ہوا کر
بس سامنے آقاﷺ کے وہ حالات رکھا کر
الفت ہو عداوت ہو جزا ہو کہ صلہ ہو
تو نقشِ قدم پر ہی محمدﷺکے چلا کر
چلتے ہوئے رستے پہ بھی آقاﷺ کو کرو یاد
ممکن نہ ہو ہونٹوں سے تو پتھر کو ہٹا کر
دنیا کی امامت ملے گی آج بھی سن لے
جس پر چلے آقاﷺ ہیں اسی رہ پہ چلا کر
محشر میں بھی مولا کریں اونچا مرے سر کو
کوثر شہِ ابرارؐ کے ہاتھوں سے پلا کر
چاہت ہے کہ اٹھوں اے خدا شہر نبی سے
دے موت کا تحفہ مجھے طیبہ میں بلا کر
حاصل سبھی کو ہوتا کہاں شرفِ زیارت ؟
اس کے لیے مولا سے تو رو رو کے دعا کر
دیدارِ رُخِ یارِ خدا کی ہو تمنا
نعتوں کو پھر احمد تو محبت سے لکھا کر
احمد اللہ چترالی

New Naat lyrics in urdu - دھڑکنوں کی صدا مصطفیٰ مصطفیٰﷺ - Asim Bashir Awaisi 2022

ذِکر مصطفیٰﷺ
* دھڑکنوں کی صدا مصطفیٰ مصطفیٰ
جنتوں کی عطا مصطفیٰ مصطفیٰ
* رحمتوں کی گھٹائیں حرم دیکھ کر
اپنی ہستی پہ انکا کرم دیکھ کر
مرے دل سے اٹھا مصطفیٰ مصطفیٰ
* بے کسوں بے بسوں اور گنا گاروں کو
حشر کے روز سارے خطا کاروں کو
آپ کا آسرا مصطفیٰ مصطفیٰ
* آپ ہیں کل خدائی پہ اَبرِ کرم
آپ ہی کے کرم سے ہے سب کا بھرم
رحمت کبریا مصطفیٰ مصطفیٰ
* مرتبہ آپ کا کون جانے یہاں
آپ ہی کے لئے ہیں یہ کون و مکاں
اے حبیب خدا مصطفیٰ مصطفیٰ
* دین حق کے لئے ہر ستم کو سہا
بار ہا آپ کا خون اطہر بہا
اے رسول خدا مصطفیٰ مصطفیٰ
* معجزا آپ کا منکروں نے سنا
بند مٹھی میں بھی پتھروں نے کہا
حق نگر حق نما مصطفیٰ مصطفیٰ
* آپ کی شان دونوں جہاں میں جدا
آپ ہی کی ہے سنت سے راضی خدا
جن سے راضی خدا مصطفیٰ مصطفیٰ
* محفلیں آپ کی ہیں زمیں آسماں
بزم نورو ملک کو سجا کے وہاں
خد پکارے خدا مصطفیٰ مصطفیٰ
* نور عرفاں سے بھی روشناسا کیا
آپ ہی نے ہمیں حق شناسا کیا
آپ نور الہدا مصطفیٰ مصطفیٰ
* عرش پر آپ کا ایسہ چرچہ ہوا
نوریان فلک نے بھی مل کر کہا
مرحبا مرحبا مصطفی مصطفی
* نام سے آپ کے بھی ہے ملتی شفا
آپ کا اسم ہے اسم مشکل کشا
درد دل کی دوا مصطفیٰ مصطفیٰ
کلام:- عاصم بشیر اویسی

New Naat lyrics in urdu - نبیﷺلاج والے - Asim Bashir Awaisi 2022

نبیﷺلاج والے

نبی کے گدا ہیں سبھی تاج والے

ہمارے نبی ہیں بڑی لاج والے

حکومت ہے فانی ہے فانی یہ دنیا

وہی ہیں حقیقت وہی راج والے

غلامان آقا فقیر حرم تھے

نبی کی لگن سے ہوئے راج والے

خدا نے بھی دیدار بخشا ہے جنکو

وہ آقا ہمارے ہیں معراج والے

نبی کے ذکر سے ہے محفل سجائی

بہت با کرم ہیں کرم آج والے

امامت انہوں نے کرائی فلک پر

وہ سارے نبییوں کے سرتاج والے

انہی سے سویرے انہی سے اجالے

انہی کو پکاریں شب داج والے

نبی کی محبت کو دل میں بسا لے

نہ باقی رہیں گے یہ دکھ آج والے

جو چھوڑو گے سنت تو بھٹکے رہو گے

کنارا تو پائیں گے منہاج والے

صحابہ کا ایسا تھا ایمان کامل

کہ دشمن پچھاڑے تھے افواج والے

ہے دنیا کی لالچ نہ کوئی تقاضہ

وہ سیرت کی پاکیزہ ازواج والے

وہی تو غریبوں کے والی ہیں عاصم

کدھر جاتے ورنہ یہ محتاج والے

کلام:- عاصم بشیر اویسی 

پروفیسر پیٹر میکانٹائر: کیا پولیو کی واپسی ہو سکتی ہے؟

پروفیسر پیٹر میکانٹائر: کیاپولیوکی واپسی ہو سکتی ہے؟

نیو یارک کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کے نشانات نے محکمہ صحت کے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کہ ایک حالیہ کیس آئس برگ کا سرہ ہو سکتا ہے ۔ جولائی کے آخر میں ایک غیر ویکسین والے شخص میں پولیو کی تشخیص ہوئی تھی ، جو تقریباً ایک دہائی میں شہر کا پہلا کیس تھا ۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس شخص کو پولیو کی ایک شکل ہوئی ہے جس کا پتہ منہ کی ویکسین سے لگایا جا سکتا ہے ۔ زبانی ویکسین اب ریاستوں میں نہیں دی جاتی ہے ۔


فروری اور مئی کے درمیان لندن کے گندے پانی میں بھی پولیو وائرس کا پتہ چلا تھا ، اور دونوں ممالک اب لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ انتہائی متعدی بیماری کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائیں ۔

اوٹاگو یونیورسٹی سے پروفیسر پیٹر میکانٹائر ایک وبائی امراض کے ماہر ہیں جن کی تحقیق ویکسین سے بچاؤ کی بیماریوں پر مرکوز ہے 

 

Abid Meher Ali Qawali At Astana Alia Patti Sharif Urs 2012 Qawali mp3 audio

 Abid Meher Ali Qawali At Astana Alia Patti Sharif Urs 2012

Qabu Me Maira Dil | by | Abid Meher Ali Qawal | Patti Sharif Uras 2012

Ali Ali ker | by | Abid Meher Ali Qawal | Patti Sharif Uras 2012

 O Kunba Sara Panjtan Da | by | Abid Meher Ali Qawal | Patti Sharif Uras 2012