نبیﷺلاج والے
نبی کے گدا ہیں سبھی تاج والے
ہمارے نبی ہیں بڑی لاج والے
حکومت ہے فانی ہے فانی یہ دنیا
وہی ہیں حقیقت وہی راج والے
غلامان آقا فقیر حرم تھے
نبی کی لگن سے ہوئے راج والے
خدا نے بھی دیدار بخشا ہے جنکو
وہ آقا ہمارے ہیں معراج والے
نبی کے ذکر سے ہے محفل سجائی
بہت با کرم ہیں کرم آج والے
امامت انہوں نے کرائی فلک پر
وہ سارے نبییوں کے سرتاج والے
انہی سے سویرے انہی سے اجالے
انہی کو پکاریں شب داج والے
نبی کی محبت کو دل میں بسا لے
نہ باقی رہیں گے یہ دکھ آج والے
جو چھوڑو گے سنت تو بھٹکے رہو گے
کنارا تو پائیں گے منہاج والے
صحابہ کا ایسا تھا ایمان کامل
کہ دشمن پچھاڑے تھے افواج والے
ہے دنیا کی لالچ نہ کوئی تقاضہ
وہ سیرت کی پاکیزہ ازواج والے
وہی تو غریبوں کے والی ہیں عاصم
کدھر جاتے ورنہ یہ محتاج والے
کلام:- عاصم بشیر اویسی
Tags
Naat Lyrics in Urdu