نعت رسول پاکﷺ
حالات کی سختی سے پریشاں نہ ہوا کر
بس سامنے آقاﷺ کے وہ حالات رکھا کر
چلتے ہوئے رستے پہ بھی آقاﷺ کو کرو یاد
ممکن نہ ہو ہونٹوں سے تو پتھر کو ہٹا کر
دنیا کی امامت ملے گی آج بھی سن لے
جس پر چلے آقاﷺ ہیں اسی رہ پہ چلا کر
محشر میں بھی مولا کریں اونچا مرے سر کو
کوثر شہِ ابرارؐ کے ہاتھوں سے پلا کر
چاہت ہے کہ اٹھوں اے خدا شہر نبی سے
دے موت کا تحفہ مجھے طیبہ میں بلا کر
حاصل سبھی کو ہوتا کہاں شرفِ زیارت ؟
اس کے لیے مولا سے تو رو رو کے دعا کر
دیدارِ رُخِ یارِ خدا کی ہو تمنا
نعتوں کو پھر احمد تو محبت سے لکھا کر
احمد اللہ چترالی
Tags
Naat Lyrics in Urdu