AM Studio Islamic

قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی

Header Advertisement (728x90)
✨ آج کی دعا

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا

(اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم، پاکیزہ رزق اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں)

New Naat lyrics in urdu - دھڑکنوں کی صدا مصطفیٰ مصطفیٰﷺ - Asim Bashir Awaisi 2022

ذِکر مصطفیٰﷺ
* دھڑکنوں کی صدا مصطفیٰ مصطفیٰ
جنتوں کی عطا مصطفیٰ مصطفیٰ
* رحمتوں کی گھٹائیں حرم دیکھ کر
اپنی ہستی پہ انکا کرم دیکھ کر
مرے دل سے اٹھا مصطفیٰ مصطفیٰ
* بے کسوں بے بسوں اور گنا گاروں کو
حشر کے روز سارے خطا کاروں کو
آپ کا آسرا مصطفیٰ مصطفیٰ
* آپ ہیں کل خدائی پہ اَبرِ کرم
آپ ہی کے کرم سے ہے سب کا بھرم
رحمت کبریا مصطفیٰ مصطفیٰ
* مرتبہ آپ کا کون جانے یہاں
آپ ہی کے لئے ہیں یہ کون و مکاں
اے حبیب خدا مصطفیٰ مصطفیٰ
* دین حق کے لئے ہر ستم کو سہا
بار ہا آپ کا خون اطہر بہا
اے رسول خدا مصطفیٰ مصطفیٰ
* معجزا آپ کا منکروں نے سنا
بند مٹھی میں بھی پتھروں نے کہا
حق نگر حق نما مصطفیٰ مصطفیٰ
* آپ کی شان دونوں جہاں میں جدا
آپ ہی کی ہے سنت سے راضی خدا
جن سے راضی خدا مصطفیٰ مصطفیٰ
* محفلیں آپ کی ہیں زمیں آسماں
بزم نورو ملک کو سجا کے وہاں
خد پکارے خدا مصطفیٰ مصطفیٰ
* نور عرفاں سے بھی روشناسا کیا
آپ ہی نے ہمیں حق شناسا کیا
آپ نور الہدا مصطفیٰ مصطفیٰ
* عرش پر آپ کا ایسہ چرچہ ہوا
نوریان فلک نے بھی مل کر کہا
مرحبا مرحبا مصطفی مصطفی
* نام سے آپ کے بھی ہے ملتی شفا
آپ کا اسم ہے اسم مشکل کشا
درد دل کی دوا مصطفیٰ مصطفیٰ
کلام:- عاصم بشیر اویسی

Comments