آستانہ عالیہ پٹی شریف کا پیغام محبت
* حضرت شیخ روذ باری رح فرماتے ہیں کہ جب تک تم اپنی ہستی(کی قید) سے باہر نہیں نکلو گے اس وقت تک تم محبت کی سرحد میں قدم نہیں رکھ سکتے-
* ایک بزرگ فرماتے ہیں جو اللہ سے محبت کا دعوی کرے اور گناہوں اور حرام چیزوں سے پرہیز ن کرے وہ سب سے بڑا جھوٹا ہے
اللہ تعالیٰ سے صبر اور شکر مانگنا چاھیے.
صبر مصیبتوں کو ٹال دیتا ھے جبکہ شکر نعمتوں کو بڑھا دیتا ھے. اللہ تعالی ھمیں صبر اور شکر کرنے والا بنائے آمین.
"جب انسان علم کی منزل طے کرتا ہے تو پھر عمل کی باری آجاتی ہے۔ جب عمل کی منزل طے کرتا ہے تو پھر امربالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سر انجام دینا پڑتا ہے۔ اس فریضہ کی سر انجام دہی کے لۓ ضروری ہے کہ وہ صاحب وفا، صاحب حیاء، صاحب تقوی، صاحب زہد، صاحب صدق، صاحب اخلاق اور صاحب کردار ہو۔ اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ اس کا تعلق اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے مضبوط نہ ہو اور یہ تب ہی ہو سکتا ہے جبکہ اس کا تعلق خلفاء الربعہ یعنی حضرت( ابوبکر صدیق، عمر فاروق، عثمان غنی، علی المرتضی) رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے ہو اور ان سے تعلق اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بزرگان دین سے مضبوط ایمانی رشتہ قائم نہ ہو۔"
Nice
ReplyDelete